- ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جنگی جرائم کے مقدمات قومی اور بین الاقوامی عدالتوں میں بھرپور انداز میں چلائے جانے چاہییں۔
- عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام اور اس سے متعلق فیصلوں کا اختیار معاہدے کے تحت صرف ایران کے پاس ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سپرئم لیڈر علی خامنہ آئی کا کہنا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے خلاف عالمی عدلت سے رجوع کرئے گا۔ ہر ممکن قانونی کارروائی کی جائے گی خاص کے بچوں کے قتل عام پر خاموش نہیں بیٹھا جائے گا۔
۔ ایرانی قیادت کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں اور فوجی کارروائیوں سے ہونے والے نقصانات کے معاملے کو بھی عالمی عدالت میں اٹھایا جائے گا۔
ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں حالیہ دنوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، جہاں دونوں جانب سے فوجی کارروائیوں اور جوابی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے سفارتی کوششوں اور جنگ بندی کے امکانات پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔
From murdering newborns to our dear elderly population – & above all, the martyrdom of the peerless, unique gem of our era, our magnanimous, mujahid Leader – is each a file among thousands of major legal cases that must be earnestly pursued in domestic & international courts.
— Ayatollah Mojtaba Khamenei (@MKhamenei_ir) June 28, 2026
ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جبکہ واشنگٹن اور تل ابیب اپنی کارروائیوں کو دفاعی اقدامات قرار دیتے ہیں۔ عالمی برادری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مزید کشیدگی روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔