loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

یورپ میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اوراب تک شدید گرمی کے باعث 13 سو اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت  پیرس کے سرد خانوں میں لاشیں رکھنے کی گنجائش ختم ہوتی جا رہی ہے۔ پبلک ہیتھ فرانس کا کہنا ہے کہ پچھلا بدھ فرانس کی تاریخ کا گرم ترین دن تھا اور اس روز ایک ہزار 200 افراد جان سے گئے اور منگل کو قائم ہونے والا زیادہ ترین گرمی کا ریکارڈ بھی اگلے روز ہی ٹوٹ گیا تھا۔جمعرات کو یہ تعداد 14 سو تک پہنچی اور اس سے اگلے روز بھی 14 سو رہی۔

یورپ کے کئی دیگر ممالک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جانے کے بعد صحت اور ٹرانسپورٹ کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر نے یورپ کے متعدد ممالک کو متاثر کیا ہے۔ اسپتالوں، ریسکیو اداروں اور ایمرجنسی سروسز پر غیر معمولی دباؤ بڑھ گیا ہے اور امدادی کالز میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ یورپ کے بیشتر گھروں، دفاتر اور تعلیمی اداروں کو اتنے شدید درجہ حرارت کو برداشت کرنے کے لیے تعمیر نہیں کیا گیا جس کے باعث گرمی کے اثرات مزید سنگین ہو رہے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں