loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ ٹک ٹاک انفلوئنسر بروک جارج کو دبئی میں اپنے بوائے فرینڈ کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بروک جارج کا مؤقف ہے کہ انہوں نے یہ اقدام ایک پرتشدد گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی جان بچانے کے لیے دفاعِ نفس میں کیا۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق بروک جارج کو 22 جون کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 تنظیم کا دعویٰ ہے کہ ٹک ٹاکر کے بوائے فرینڈ نے ان پر تشدد کیا، مکا مارا، پاسپورٹ اپنے قبضے میں رکھا اور اپارٹمنٹ میں حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے بروک جارج پر پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت قتل  کا مقدمہ درج کیا ہے اور اگر جرم ثابت ہو گیا تو انہیں اماراتی قانون کے تحت سزائے موت دی جا سکتی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں