جرمنی کے شمالی علاقے میں یوتھ ویلفیر سینٹر میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی جرمنی کے شہر سٹیڈ میں یوتھ ویلفیئر سینٹر میں فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث مرکزی مشتبہ ملزم اور ایک دوسرے مبینہ شریک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال عوام کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے سٹیڈ میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا۔ تقریباً 50 ہزار آبادی والا یہ شہر دریائے ایلبے کے کنارے ہیمبرگ سے تقریباً 50 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔
مقامی میڈیا کی تصاویر میں جائے وقوع پر پولیس اور ایمبولینسوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی جبکہ ہیلی کاپٹر بھی علاقے میں نگرانی کرتے رہے۔