ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان باہمی مفاہمت کا انحصار اس پر ہے کہ دونوں ممالک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر مکمل عمل کریں۔ اگر امریکا معاہدے کی پاسداری کرے گا تو ایران بھی اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
ایرانی صدر پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران غیر ضروری دھمکیوں اور بلاجواز طاقت کے مظاہرے کا جواب عقل، تدبر اور انسانی وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے دیتا ہے۔ جب عملی اقدام کا وقت آئے گا ایران اپنے مفادات کے دفاع میں پوری ثابت قدمی اور بے خوفی سے کام لے گا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی حکام نے ملاقات کی درخواست کی ہے جو منگل کو دوحہ میں ہوگی۔