loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
17-Jul-2026
30-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
17-Jul-2026
30-Muharram-1448

کراچی  پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے ایک بحری جہاز کے لوکل ایجنٹ پر 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کراچی کی نگرانی میں کارروائی اس وقت کی گئی جب ایم ٹی اے ایس عمان کی بندرگاہ شناس سے کراچی پورٹ پر پہنچا۔ عملے کی امیگریشن کلیئرنس کے دوران تین ارکان کی سفری دستاویزات میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ دو یمنی شہریوں کے پاس زائد المیعاد سی مین بکس جبکہ ایک مصری شہری کے پاس بیلیز کا سی مین بک موجود تھا جو نہ ان کی قومی دستاویزات تھیں اور نہ ہی جہاز کے فلیگ اسٹیٹ سے متعلق تھیں۔

ترجمان کے مطابق جہاز کے ماسٹر کو وضاحت طلب نوٹس جاری کیا گیا تاہم وہ عملے کے درست معاون دستاویزات، بشمول سرٹیفکیٹس پیش کرنے میں ناکام رہا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں