اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا ہے۔
عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک نے ملک بھر کے بینکوں کو نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا جس میں حکم دیا گیا ہے کہ غیر ارادی اور احتیاطی پابندیوں سے بھی اکاونٹ ہولڈرز کو نقصان نا پہنچایا جائے۔اسٹیٹ بینک کے حکم کے مطابق یقینی بنایا جائے کسی بھی بینک اکاؤنٹ پر ڈیبٹ بلاک، آپریشنل پابندی یا اکاونٹ فریزنگ کا اقدام صرف قانون کے مطابق ہو جبکہ کسی بھی شہری کے اکاونٹ کے حوالے سے قانونی اختیار اور مناسب تصدیق کے بعد ہی کارروائی ہو سکے گی۔
بینک ہدایات پر مکمل عمل درآمد کے لیے مناسب اندرونی میکانزم بھی وضع کر سکتے ہیں۔ بینک اندرونی میکانزم سے یقینی بنائیں تاکہ قانونی اختیار کے بغیر غیر ارادی یا احتیاطی پابندیوں سے اکاؤنٹ ہولڈرز کو غیر ضروری نقصان نہ پہنچے۔