loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

شدید گرمی انسانوں کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فونز کے لیے بھی بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں موبائل فونز بیٹری کی خرابی، کارکردگی میں کمی اور اچانک بند ہونے جیسے مسائل کا شکار ہو رہے ہیں، اس لیے گرمی کے موسم میں فون کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہ گیا ہے۔

ٹیکنالوجی میگزین لیول اپ کی ایک رپورٹ کے مطابق زیادہ تر اسمارٹ فونز صفر سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ اس حد سے زیادہ گرمی، خاص طور پر براہِ راست دھوپ میں رہنے کی صورت میں، فون کے اندرونی پرزے تیزی سے گرم ہونے لگتے ہیں، جس سے بیٹری کی عمر کم، پروسیسر کی رفتار متاثر اور بعض اوقات ہارڈویئر مستقل طور پر خراب بھی ہو سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین نے گرمی میں فون کو محفوظ رکھنے کے لیے چند اہم احتیاطی تدابیر بھی تجویز کی ہیں جیسا کہ موبائل فون کو کبھی بھی دھوپ میں کھڑی بند گاڑی کے اندر نہ چھوڑیں کیونکہ چند ہی منٹوں میں گاڑی کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے جو بیٹری اور اسکرین کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اسی طرح کمزور موبائل سگنلز والے علاقوں میں فون مسلسل نیٹ ورک تلاش کرتا رہتا ہے جس سے بیٹری زیادہ گرم ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں عارضی طور پر ایئرپلین موڈ استعمال کرنا بہتر رہتا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ اگر فون پہلے ہی گرم ہو تو اسے فوراً چارجنگ پر نہ لگائیں۔ پہلے ڈیوائس کو ٹھنڈا ہونے دیں، کیونکہ گرم حالت میں چارج کرنے سے بیٹری پر اضافی دباؤ پڑتا ہے۔ گرمیوں میں وائرلیس چارجنگ سے بھی حتیٰ الامکان گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے فون نسبتاً زیادہ گرم ہو سکتا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں