لاہورکے علاقے کاہنہ نو میں ٹیوشن سینٹر کی بوسیدہ چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کاہنہ نو کے دیہاتی علاقے بستی عید گاہ میں گھر میں کسی نے ٹیوشن سینٹر کھولا ہوا تھا جہاں روزانہ 30 سے 35 کے قریب بچے پڑھنے آتے تھے۔ اس گھر کی دھماکے سے چھت گرگئی۔ گھر کی چھت پر مٹی بڑی مقدار میں موجود تھی اور مزدور کام کررہے تھے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے سات بچوں کی نماز جنازہ منگل کی رات جبکہ تین کی نماز جنازہ بدھ کی صبح ادا کر دی گئی ہے۔.ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ سے 16 سال کے درمیان ہیں اور ان میں سات بچیاں بھی شامل ہیں۔
چھت گرنے سے بچے ملبے تلے دب گئے۔ ملبے سے 22 بچوں کو نکالا گیا۔ 14 جاں بحق ہوگئے جب کہ 8 بچے اور ایک خاتون ٹیچر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گھر خستہ حال تھا۔ مالک مکان سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔