فٹبال کے میگا اسٹار لیونل میسی کی اسپائڈر مین سیریز کی نئی فلم کے ٹیزر میں اینٹری نے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کردیا۔
’’اسپائیڈرمین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کے نئے ٹیزر میں میسی کو اسپائیڈرمین سے ملاقات کرتے دکھایا گیا ہے۔ ٹیزر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ میسی کی جھلک کے ساتھ یہ ٹیزر صرف فلم کی تشہیر کےلیے ہے یا فٹبالر واقعی فلم میں کوئی کردار ادا کرنے والے ہیںلی کن وائرل ویڈیو نے شائقین کو خوش کردیا۔
"Spiderman":
— ¿Por qué es tendencia? (@porquetendencia) June 30, 2026
Por la participación de Lionel Messi en un video para #SpiderManBrandNewDay pic.twitter.com/RH9apEte5Y
فلم میں ٹام ہالینڈ ایک مرتبہ پھر پیٹر پارکر یعنی اسپائیڈر مین،کا کردار نبھا رہے ہیں۔ نئی فلم کی کہانی ’’اسپائیڈرمین: نو وے ہوم‘‘ کے واقعات کے بعد سے آگے بڑھتی ہے جہاں پیٹر پارکر اپنی پرانی شناخت اور زندگی سے محروم ہونے کے بعد ایک نئے سفر کا آغاز کرتا ہے۔