loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے غیر قانونی طور پرمقیم افغان شہریوں کے خلاف  کریک ڈاؤن میں 38 افغان شہریوں کو حراست میں لیکرافغان کیمپ منقتل کر دیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم  20 افغان باشندوں کو حراست میں لیکر ضابطے کی کارروائی کے بعد انھیں افغان کیمپ منتقل کر دیا۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اونگزیب خٹک نے بتایا کہ پولیس نے مختلف چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر غیر قانونی طور پر مقیم 15 افغان باشندوں کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی کے بعد انھیں افغان کیمپ منتقل کر دیا۔

ملیر کینٹ پولیس نے بھی غیر قانونی طور پر مقیم 3 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق زیر حراست افغان باشندوں کو افغان کیمپ میں تعینات متعلقہ حکام مزید قانونی کارروائی کے تحت ان کی وطن واپسی کے عمل کوشروع کردیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں