loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

ورلڈ کپ کے میزبان ملک  میکسیکو نے ایکواڈور کو 0-2 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

میکسیکو سٹی کے ازٹیکا اسٹیڈیم میں ہونے والا  مقابلہ شدید بارش اور گرج چمک کے باعث ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔  کھیل کے آغاز کے بعد میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدا ہی سے حریف پر دباؤ برقرار رکھا۔

میکسیکو نے پہلے 10 منٹ میں متعدد خطرناک حملے کیے اور جلد ہی جولین کوئنونیس نے گیند جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ راول خیمنیز نے ایکواڈور کے دفاعی کھلاڑی کی غلطی کو گول میں تبدیل کر کے برتری دگنی کردی۔

وقفے کے بعد ایکواڈور نے واپسی کی کوشش کی لیکن میکسیکو کی منظم دفاعی حکمت عملی کے سامنے اسے کوئی خاص کامیابی نہ مل سکی۔گونزالو پلاٹا کی ایک کوشش ہدف کے قریب تو پہنچی مگر نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی۔

اس کامیابی کے بعد میکسیکو اب اگلے مرحلے میں انگلینڈ یا ڈی آر کانگو میں سے کسی ایک ٹیم کا سامنا کرے گا۔ میکسیکو کی 1986 کے بعد فیفا ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہلی کامیابی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں