loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

جدہ: سعودی عرب اور پاکستان نے جدہ میں ایک جدید بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے شراکت داری کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد مملکت میں کرکٹ کے فروغ، بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد اور کھیلوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اس منصوبے کو دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ، کوچنگ، انفراسٹرکچر اور تکنیکی معاونت کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا

اس منصوبے کے تحت سعودی عرب کرکٹ فیڈریشناور پاکستان کرکٹ بورڈ –  پی سی بی مل کر اسٹیڈیم کی منصوبہ بندی، تعمیر اور کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر کام کریں گے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ شراکت داری صرف ایک اسٹیڈیم کی تعمیر تک محدود نہیں بلکہ سعودی عرب میں کرکٹ کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

عرب نیوز  کے مطابق مجوزہ اسٹیڈیم سعودی عرب کو مستقبل میں بین الاقوامی کرکٹ میچز اور بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی کے قابل بنائے گا، جبکہ یہ منصوبہ ویژن 2030 کے تحت کھیلوں میں سرمایہ کاری، اسپورٹس ٹورازم اور مقامی سطح پر کرکٹ کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ یہ تعاون دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور سعودی نوجوانوں کو عالمی معیار کی کرکٹ سہولیات فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند ماہ قبل سعودی عرب میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے اظہارِ دلچسپی کی منظوری دی تھی، جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات جاری رہے۔ اب اس شراکت داری کے اعلان کے بعد منصوبے پر عملی پیش رفت کا آغاز متوقع ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں