loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

پاکستان اور بھارت کی 100 سے زائد معروف شخصیات ن نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے مشترکہ اپیل کی ہے کہ  باہمی مذاکرات، سفارتی تعلقات، تجارت اور عوامی روابط کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی مشہور شخصیات کی جانب سے 30 جون 2026 کو جاری کیے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں سے جاری کشیدگی نے سماجی، معاشی اور انسانی سطح پر بھاری قیمت وصول کی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ تنہائی کے بجائے روابط، کشیدگی کے بجائے مکالمہ اور تصادم کے بجائے تعاون کا راستہ اختیار کیا جائے۔

خط لکھنے والی 100 شخصیات میں بھارتی خفیہ ایجنسی  ‘را ‘ کے سابق سربراہ اے ایس دُلت، مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلی فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر شامل ہیں۔

پاکستان سے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، سابق سفارتکار اشرف جہانگیر قاضی، ماہر طبعیات پروفیسر ہودبھائی، صحافی بینا سرور، سماجی کارکن شیما کرمانی، سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر اور فنکارہ سلیمہ ہاشمی سمیت سول سوسائٹی کے معروف افرد نے دستخط کیے ہیں۔ یہ اپیل ’سینٹر فار پیس اینڈ پراگریس‘ کے چیئرمین او پی شاہ کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں