loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

پاکستان میں سال 26-2025 میں کارپوریٹ گروتھ میں تاریخی اضافہ ہوا۔

سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کے مطابق سال 2025-26 میں پاکستان میں 43,559 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ کمپنیوں کی رجسٹریشن میں گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔پاکستان میں کمپنیوں کی کل تعداد 301,615 ہو گئی۔

ایس ای سی پی کے مطابق جون کے مہینے میں 4,323 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جو ایک مہینے میں رجسٹر ہونے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔پبلک سیکٹر کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔

پنجا ب میں 22,364 ، سندھ میں 6,691، کے پی کے میں 3,820 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔گلگت بلتستان میں کمپنیاں کی رجسٹریشن میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔گلگت بلتستان میں 1,585 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں ، 65 فیصد اضافہ ہوا  جبکہ بلوچستان میں 759 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، 36 فیصد اضافہ ہوا

ایس ای سی پی کے مطابق امریکا، برطانیہ، جرمنی، کینیڈا اور اسپین سے سرمایہ کاروں نے کمپنیاں رجسٹر کروائیں۔ ملک میں

نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں سب سے زیادہ گروتھ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ہوئی۔ سب سے زیادہ 41 فیصد کمپنیاں ٹریڈنگ سیکٹر میں رجسٹر ہوئیں جبکہ مالی سال 2025-26: غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں 1,014 کمپنیاں رجسٹر کروائیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کمپنیوں کا ادا شدہ سرمایہ 2.5 ارب روپے ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ، کان کنی، اور انفرمیشن ٹیکنالوجی میں زیادہ کمپنیاں رجسٹر کیں۔سب سے زیادہ چین کے سرمایہ کاروں نے کمپنیاں رجسٹر کروائیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں