ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں فی تولہ قیمت 12 ہزار 200 روپےکا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 936روپے ہوگئی۔
10 گرام سونا 10 ہزار 459 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے کا ہو گیا۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 122 ڈالر مہنگا ہو کر 4185 ڈالر ہو گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 319 روپے بڑھ کر 6764 روپے ہو گئی۔