loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی اور نچلی سطح کا وفد بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں خود شرکت گوارا نہیں کی اور بہار کے گورنر اور وزیر مملکت برائے خارجہ کو بھیج دیا۔ ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین پر جانے سے انکار پر بھارت کے اندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔

بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی اس لیے ایران نہیں گئے کیونکہ وہ  امریکا اور اسرائیل کو  ناراض نہیں کرنا چاہتے تھے۔ بی جے پی کے حامی بھارتی دفاعی تجزیہ کار جے ڈی بخشی نے بھی مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اندرا گاندھی کی آخری رسومات میں ایرانی سپریم لیڈر خود تشریف لائے مودی کو بھی جانا چاہیے۔دعوت کے باوجود ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین میں شرکت نہ کرنا مودی کی کھوکھلی سفارتکاری کی عکاسی ہے۔

بھارتی وفد کے رعکس پاکستان کا وفد وزیراعظم اور  فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں پر مشتمل تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں