loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

بلوچستان میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طلبا کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق جسمانی سزا کے خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں طلبا پر تشدد یا جسمانی سزا برداشت نہیں کی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران بعض تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جو بچوں کے بنیادی حقوق اور تعلیمی ماحول کے منافی ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد طلبا کے حقوق کا تحفظ، ذہنی و جسمانی صحت کا خیال رکھنا اور تعلیمی اداروں میں اصلاحی و تربیتی نظام کو فروغ دینا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں