loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت297 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 97 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پیٹرول پر لیوی 6 روپے 22پیسے فی لیٹر بڑ ھا دی گئی جس کا  نوٹی فکیشن جاری کر دیاگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پرلیوی 64 روپے 14 پیسے سے بڑھا کر 70 رپے 36 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔

ڈیزل پر لیوی 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے جس کے بعد  ڈیزل پر لیوی 77 روپے 4  پیسے سے کم کر کے 70 روپے82 پیسےفی لیٹر مقرر ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل پر فی لیٹر لیوی 20 روپے 36 پیسے برقرار ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں