loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

کراچی کے سائٹ ولیکا اسپتال میں زیر علاج رہنے والے ایک اور بچے میں ہیومن  امینو ڈیفیشینسی وائرس( ایچ آئی وی) کی تصدیق ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  کراچی کے سائٹ ولیکا اسپتال میں 9 ماہ کے دوران ایک ہی محلہ کے ایچ آئی سے متاثرہ بچوں کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی۔ اہل محلہ کا دعویٰ ہے کہ سال بھر میں 9 بچے جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

کراچی کے علاقے بنارس سائٹ ایریا میں قائم کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکیورٹی اسپتال سے مبینہ طور پر بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے کے معاملے نے سیکڑوں خاندانوں کی زندگیوں کو متاثر کر دیا۔ یہ صورتحال گزشتہ 9 ماہ سے مسلسل جاری ہے جس میں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

کراچی کے علاقے گولیمار کے رہائشی 9 سالہ بچے عالیان میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ متاثرہ بچے کے والدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیبارٹری میں ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ بچے کا گزشتہ سال علاج ولیکا اسپتال میں ہوا تھا جہاں وہ تقریباً 20 دن داخل رہا۔ اسی دوران دوسرے بستروں پر زیر علاج بچوں میں بھی ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے جس کی اطلاع موصول ہوتے ہی ہم اسپتال آئے اور ہمارا خدشہ درست ثابت ہوا۔ والدہ کے مطابق اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد بچے کی طبیعت مسلسل خراب رہنے لگی تھی۔ متاثرہ بچے کے اہل خانہ نے ولیکا اسپتال کے ڈاکٹروں پر مبینہ غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غلطی کی وجہ سے آج میرا معصوم بچہ اس مرض میں مبتلا ہوگیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں