loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جبکہ کراچی میں آٹے کی قیمت دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلےکی زیادہ سے زیادہ قیمت 2900 روپے تک پہنچ گئی۔  ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا کراچی والے خرید رہے ہیں۔

ادارہ شماریات نے بتایاکہ کراچی میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2900 روپے تک ہے۔ اسلام آباد، کوئٹہ اور خضدار  میں20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت  2800روپے جبکہ پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2750 روپے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2747 روپے، حیدرآباد میں 2740 روپے تک اور بنوں میں20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2700روپے تک ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق سکھرمیں 20 کلو آٹے کے تھیلےکی قیمت2560، لاڑکانہ میں 2500 روپے تک، ملتان میں 2420 روپے، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں 2400 روپے تک ہے جبکہ سیالکوٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2333روپے، فیصل آباد میں 2300 روپے تک ہوگئی۔

ادارہ شماریات نے بتایاکہ لاہور میں 20 کلو آٹےکے تھیلے کی قیمت2250 روپے تک ہے اور سرگودھا میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2240 روپے تک ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں