loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی موت  سے متعلق جعلی خبروں کی ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے تردید کردی۔

سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کی موت کے حوالے سے جعلی خبریں اورمصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیوز گردش کررہی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ وسیم اکرم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ ان افواہوں کا جواب ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پوسٹ پر دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو شیئر کی جس میں وسیم اکرم جم میں ورزش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ شنیرا اکرم نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ یہ ریکارڈنگ میں نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جعلی خبروں اوراے آئی ویڈیوز کے جواب میں شیئر کی ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں وہ جم میں ہیں اور بالکل خیریت سے ہیں۔ شنیرا اکرم کی اس ویڈیو کے بعد مداحوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں