loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں ۔ان کی نئی  تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد مداح ان کے نئے انداز اور بدلتے ہوئے لک پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹیلی وژن کے بہت سے مشہور اور ہٹ ڈراموں کی  اداکارہ ماہ نور بلوچ حال ہی میں ہدایت کار فہیم برنی کے ہمراہ دکھائی دیں۔ اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے ان پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

وائرل تصاویر میں ماہ نور بلوچ سیاہ رنگ کے شلوار قمیض میں نظر آ رہی ہیں جبکہ انہوں نے باب کٹ ہیئر اسٹائل اختیار کیا ہوا ہے جس نے ان کی مجموعی شخصیت کو ایک نیا انداز دیا۔ ماہ نوربلوچ کے کچھ فینز نے انہیں ماضی سے مختلف قرار دیا تو کچھ کا کہنا تھا کہ ماہ نور ہمیشہ کی طرح جوان اور خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں