loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نجکاری کمیشن کو مزید 28 ریاستی ادارے مختص کیے گئے ہیں جن کی نجکاری کے حوالے سے حکومت متحرک ہے۔

کراچی میں پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تحت پاکستان بینکنگ سمِٹ 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کا اختتام مضبوط معاشی استحکام کے ساتھ ہوا۔ بڑی صنعت کی نمو کے سبب جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ ہوئی، ترسیلاتِ زر کے سبب کرنٹ اکاؤنٹ مالی سال 26ء میں مستحکم رہا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال 26ء کی ترسیلاتِ زر 41 سے 42 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ ہے۔ ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹس کا بھی معاشی استحکام میں اہم کردار رہا ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مالی سال 26ء میں 18.4ارب ڈالر ہوگئےجبکہ یورو بانڈز سمیت عالمی کیپیٹل مارکیٹس تک پاکستان کی رسائی ہوئی۔ پانڈا بانڈ سب سے زیادہ اہمیت کے حامل رہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 11 آئی پی او ہوئے۔ نئے سرمایہ کار بالخصوص جین زی اسٹاک مارکیٹ میں دلچسپی لے رہی ہے۔ 2025 کے سیلابوں میں 2022 کی طرح بین الاقوامی مدد طلب نہیں کی۔ 2025 کے سیلابوں میں اپنے ذرائع سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پایا گیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں