بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم ستلج کو ریلیز کے 48 گھنٹے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم انسانی حقوق کے کارکن ستلج جسونت سنگھ کھالرا پربنائی گئی ہے جنہوں نے بھارتی پنجاب میں جبری گمشدگیوں اور تقریباً 25 ہزار نامعلوم افراد کی لاشوں کو خفیہ طور پر جلائے جانے کے معاملے کو بے نقاب کیا تھا۔ جسونت سنگھ کھالرا کو بھارتی پنجاب کی پولیس نے 1995ء میں اغوا کرکے قتل کردیا تھا۔ فلم کو ریلیز سے قبل بھی کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بھارتی سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے ریلیز سے پہلے فلم کے نام کو تبدیل کروانے کے ساتھ ساتھ 127 مناظر بھی ڈیلیٹ کروائے تھے۔
اسٹریمنگ سروس زی 5 نے فلم ’ستلج‘ کو ہٹانے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پربیان میں کہا کہ فلم ’ستلج‘ کو ہٹا دیا گیا ہے لیکن اس فلم نے جس گفتگو کا آغاز کیا ہے وہ ختم نہیں ہوئی ہے۔
دوسری جانب فلم ستلج میں جسونت سنگھ کھالرا کا مرکزی کردارا ادا کرنے والے مشہور اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ نے سوشل میڈیا فلم ’ستلج‘ پرپابندی پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اب یہ فلم نہیں رکے گی۔ کھالرا صاحب کی آواز کو کوئی بھی نہیں دبا سکتا۔