تیسرے ٹی 20 میں انگلینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم صرف 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ۔
ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 201 رنز اسکور کئے۔ اوپنر فل سالٹ نے 44 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹرز جوش ٹنگ اور جوفرا آرچر کی شاندار بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکے اور ٹیم 12ویں اوور میں صرف 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سوریا ونشی اور ایشان کشن نے 13، 13، ابھیشک شرما اور اکشر پٹیل نے دس، دس رنز اسکور کئے۔ جوش ٹنگ نے 28 رنز کے عوض چار اور جوفرا نے 29 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ نے یہ مقابلہ 125رنز کے ریکارڈ مارجن سے جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔