loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

پاکستان کسٹمز نے ایک سال کے دوران کارروائیوں میں 7 ارب 70 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء ضبط کرلیں۔

پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس نے مالی سال 2025-26 کے دوران آئی پی آر سے متعلق انفورسمنٹ کاروائیاں کر کے 201 مقدمات درج کرکے 24فیصد اضافے سے 7ارب 70کروڑ روپے مالیت کی اشیاء ضبط کرلیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ضبط کی جانے والی میں جعلی پرتعیش اشیاء میں ٹیکسٹائل، آٹو پارٹس، کاسمیٹکس، جوتے، کنزیومر ڈیریبلز اور ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کرنے والی دیگر اشیاء شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ کامیاب کارروائیاں صارفین کے تحفظ، جائز کاروبار کے فروغ اور مؤثر سرحدی نگرانی کے ذریعے غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لیے پاکستان کسٹمز کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں