loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
30-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
30-Muharram-1448

چین کی معروف مصنوعی ذہانت کمپنی “ڈیپ سیک ” اپنی ضرورت کے مطابق ایک نیا اے آئی چِپ تیار کر رہی ہے، جس کا مقصد جدید ماڈلز کی تربیت اور انہیں چلانے کے لیے بیرونی سپلائرز پر انحصار کم کرنا ہے۔

نیوز رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنے مخصوص اے آئی چِپ کی تیاری کا منصوبہ شروع کر دیا ہے، تاہم اس منصوبے کی تفصیلات اور متوقع لانچ کی تاریخ ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔

ڈیپ سیک نے رواں برس اپنے کم لاگت مگر انتہائی مؤثر اے آئی ماڈلز متعارف کرا کر عالمی توجہ حاصل کی تھی۔ کمپنی کے ماڈلز کی کارکردگی نے نہ صرف سلیکون ویلی بلکہ واشنگٹن میں بھی ٹیکنالوجی ماہرین اور پالیسی سازوں کو حیران کر دیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ڈیپ سیک اپنا اے آئی چِپ کامیابی سے تیار کر لیتی ہے تو اسے این ویڈیا جیسے غیر ملکی چِپ ساز اداروں پر انحصار کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب امریکا کی جانب سے چین کو جدید چِپس کی برآمد پر مختلف پابندیاں عائد ہیں۔

چین میں ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں خود انحصاری بڑھانے کے لیے مقامی سطح پر جدید ہارڈویئر اور چِپس کی تیاری پر تیزی سے کام کر رہی ہیں، اور ڈیپ سیک کا یہ اقدام بھی اسی حکمت عملی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں