loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

مقامی عدالت نے غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار چار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مزید پانچ روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے ڈی این اے نمونے اور فنگر پرنٹس حاصل کر لیے گئے ہیں، تاہم تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی، لیپ ٹاپ، نقد رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ابھی برآمد ہونا باقی ہے، جس کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرنے اور باقی ماندہ سامان کی برآمدگی کے بعد تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا، جبکہ کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں