loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے گل پلازہ سانحے کی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ گل پلازہ میں 178 دکانیں کس نے بنوائیں ؟ اور اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2009 میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے گل پلازہ سانحے کی صرف سطحی انکوائری کرائی، جبکہ سندھ حکومت نے 2023 میں انسانی حقوق کی پالیسی تو بنائی، لیکن حکمرانی کی صورتحال مزید خراب ہو گئی۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب متاثرین کے لیے عدالتوں کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گل پلازہ سانحے کے تفتیشی افسر (آئی او) کو بھی انفارمیشن کمیشن میں طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے معاملے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اس معاملے میں دلچسپی لیں کیونکہ یہ پورے ملک کی عزت اور وقار کا معاملہ ہے۔

فاروق ستار نے الزام عائد کیا کہ گل پلازہ سانحے کی رپورٹ کو چھپا کر ذمہ داروں کو تحفظ دیا جا رہا ہے اور مطالبہ کیا کہ رپورٹ فوری طور پر عوام کے سامنے لائی جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں