loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

امریکا کے بڑے پیمانے پر حملوں کے جواب میں ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ۔کویت کی وزارت دفاع نے کہا کہ دفاعی نظام ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روک رہا ہے جب کہ قطر نے بھی ہائی سیکورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ کی جزیرہ خارگ پر حملے کی دھمکی پر ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے بیان میں کہا کہ آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل میں کہاکہ مہذب اور بہادر ایرانی قوم کے لیے توہین آمیز زبان استعمال کرنے سے ایرانی قوم کی عظمت کم نہیں ہوتی۔

امریکی افواج نے آبی گزرگاہ پر تجارتی بحری جہازوں کے خلاف حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ  یہ ایران کی طرف سے بحری جہازوں پر کی گئی بمباری کا بدلہ ہے۔ اگر دوبارہ ایسا ہوا تو معاملہ بہت زیادہ خراب ہو جائے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں