فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی کو پوری قوت سے کچل دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے گریجویٹ افسران سے خطاب کیا۔
آرمی چیف عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دشمن ایجنسیوں کی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی اور سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو ریاست کی پوری قوت سے کچل دیا جائے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج دشمن کی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مکمل باخبر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پراکسی عناصر کوپاکستان کے امن و خوشحالی کو نقصان پہنچانے کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے۔ افواج قوم کی حمایت کے ساتھ ان پراکسی عناصر کے ٹھکانوں کا خاتمہ یقینی بنائے گی جبکہ دہشتگرد وں کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورس میں تینوں مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔ فیلڈ مارشل نے جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت پر روشنی ڈالی جبکہ مسلح افواج کی صلاحیتوں، بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری پر اعتماد کا اظہار کیا۔