loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

کراچی میں چوری کی گیس پلاسٹک تھیلیوں میں بھر کر بجلی بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق سوئی سدرن حکام نے کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں چھاپہ مار کر گیس چوری کرکے اسے پلاسٹک کی تھیلیوں میں بھرکربجلی بنانے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق  ملزمان چوری شدہ گیس سے چلنے والے دو گیس جنریٹر استعمال کر رہے تھے۔ موقع سے دو 33 کے وی اے اور ایک 41.3 کے وی اے گیس جنریٹر برآمد ہوئے جن کے ذریعے اپارٹمنٹ کمپلیکس کے تقریباً 300 فلیٹس اور 100 دکانوں کو غیرقانونی طور پر بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔

سوئی سدرن حکام نے مزید بتایا کہ  ملزمان غیرقانونی بجلی کی فراہمی کے عوض صارفین سے تقریباً 20 ہزار روپے ایڈوانس جبکہ 2 ہزار روپے ماہانہ وصول کر رہے تھے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق کارروائی کے دوران گیس چوری کے لیے استعمال ہونے والی تمام غیرقانونی پائپ لائنیں ہٹا دی گئیں اور بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے جنریٹرز کو فراہم کی جانے والی تمام غیر مجاز گیس سپلائی بھی منقطع کر دی گئی۔ یہ کارروائی پولیس کے ہمراہ کی گئی اور ملزمان رحمت اللہ، حیات مسعود اور سلیم مسعود کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چھتوں پر رکھی بڑی تھیلیوں میں بھری گیس کسی بم کی طرح پھٹ کر تباہی پھیلا سکتی تھی۔

2 Responses

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں