loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیریز اپنے نام کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ نے بھارتی ٹیم کو چوتھے ٹی 20 میں بھی ذلت آمیز شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز کے 3 میچز جیت کر سیریز بھی جیت لی۔  

انگلینڈ کے شہر برسٹول میں کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بھارتی کپتان شیریاس ائیر کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹر انگلش بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، شیریاس ائیر 49 گیندوں پر 80 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور جوش ٹنگے نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 159 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ فل سالٹ نے 59 اور ہیری بروک نے 79 رنز کی اننگز شاندار اننگز کھیلی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں