فٹبال ورلڈکپ میں فرانس کے کھلاڑیوں پر نسل پرستانہ تبصرہ بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن مہنگا پڑ گیا۔
فرانسیسی کھلاڑیوں کی رنگت اور نسل پر کیے گئے ٹوئٹ پر امیتابھ بچن کو عالمی سطح پر شدید تنقید اور عوامی غصے کا سامنا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں فرانس کی فٹ بال ٹیم کی پیراگوئے کے جیت کے بعد امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بیان میں کہا کہ ورلڈ کپ 2026 کے دوران میچ میں 11 کھلاڑیوں میں سے فرانسیسی ٹیم کا ایک کھلاڑی سفید فام جبکہ 10 کھلاڑی سیاہ فارم ہیں۔۔ بلیک پاور۔
T 5794 -अब कहे देते हैं :
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) July 6, 2026
the French WC 2026 football team .. the FRENCH !!
11 players in team ..
10 Black .. !!
1 white !!?
the POWER of BLACK 💪 💪
امیتابھ بچن کے ٹوئٹ کے بعد دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔صارفین کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ان کی جلد کے رنگ یا نسل سے نہیں بلکہ ان کی قومیت اور کارکردگی سے پہچانا جانا چاہیے۔کئی صارفین نے ٹوئٹ کو انتہائی غیر حساس اور غیر ضروری قراردیا۔
شدید تنقید کے بعد امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر براہِ راست اس تنازع کا نام لیے بغیر اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔