loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا نظام نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت ای پیمنٹ یا کارڈ کے ذریعے کٹنے والا ٹیکس براہِ راست حکومت کو منتقل ہوگا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیکس کی شفاف وصولی کو یقینی بنانا اور ادائیگیوں کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

ترجمان کے مطابق بیوٹی پارلرز، سلونز، فیشن ڈیزائنرز، کاسمیٹک سرجری، پلاسٹک سرجری، اسکن ٹریٹمنٹ اور لیزر ٹریٹمنٹ مراکز کی سروسز پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ ایونٹ مینجمنٹ، ٹور آپریٹرز، جمنازیم اور لانڈری سروس پر 8 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔

بیان  کے مطابق ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیکٹر میں کیش ادائیگی پر سروسز کے لیے 16 فیصد ٹیکس کٹوتی ہوگی جبکہ کریڈٹ کارڈ یا دیگر ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگی کرنے پر ٹیکس کی شرح 8 فیصد ہوگی۔ اس طرح سے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے شعبے میں کریڈٹ کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعے ٹیکس کی ادائیگی پر 50 فیصد کم ٹیکس دینا ہوگا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں