کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں صرف میٹر والے رکشے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے نفاذ کے بعد بغیر میٹر والے رکشوں پر پابندی عائد کی جائے گی۔
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ جلد کراچی میں ہر قسم کے رکشوں پر پابندی عائد کی جائے گی اور صرف وہی رکشہ سڑک پر چل سکے گا جس میں میٹر نصب ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا مزید کہنا تھا کہ ہم جلد رکشوں میں میٹر نصب کرنے کے لیے تاریخ کا اعلان کریں گے اور جب میٹر لگ جائے گا تب رکشے کی لینڈ منیجمنٹ کریں گے۔ رکشوں کے لیے پارکنگ کی جگہ بنائیں گے یا ایک لین بنا دیں گے۔