loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

ایران نے کہا ہے کہ امریکا سے تنازع ختم کرنے کے لیے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

ایران کے سرکاری میڈیا سے گفتگو میں ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کے لیے جنگ کا خاتمہ ترجیح ہونا چاہیے تاہم سب کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ امریکا کے ساتھ تنازع ایران کے ہتھیار ڈالنے سے کبھی ختم نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اپنے ملک کے دفاع کی تیاری کبھی نہیں روکی۔  اگر امریکا معاہدے سے پیچھے ہٹا تو ایران ہر قسم کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ایران کو امریکا پر کسی قسم کا اعتماد نہیں۔ مذاکرات کے دوران بھی امریکی نائب صدر کو واضح طور پر بتا دیا تھا کہ ہمیں امریکا پر بالکل بھی بھروسہ نہیں۔

گزشتہ ماہ ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت طے پائی تھی جس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے، ایران پر بعض مالی پابندیوں میں نرمی، جوہری پروگرام پر تکنیکی مذاکرات اور دونوں ممالک کی جانب سے تمام محاذوں پر جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں