loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کئی برسوں سے انہیں قتل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں صدرٹرمپ نے کہا کہ اپنے قتل کی کسی بھی ایرانی سازش کی کامیابی کی صورت میں مخصوص ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ایسی صورتحال ہوئی تو ایران کے لیے اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ایران کو ایسی بمباری کا نشانہ بنایا جائے گا جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے ایران کی ہٹ لسٹ میں شامل ہوں یہ وہ صورتحال ہے جس سے ہم نمٹ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اسرائیل نے کوئی نئی انٹیلجنس فراہم نہیں کیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں