loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

اداکارہ اور میزبان عائشہ عمر نے کہا ہے کہ کراچی  میں زندگی گزارنے والے دراصل کسی اعزاز یا تمغے کے مستحق ہیں۔ کراچی والے جن حالات میں روزمرہ زندگی گزارتے ہیں وہ کسی بڑے امتحان سے کم نہیں۔

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے سوشل میڈیا پر بیان میں کراچی کے شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والے  ٹوٹی پھوٹی اور آلودہ سڑکوں پر سفر کرتے ہیں۔ گھنٹوں ٹریفک جام کا سامنا کرتے ہیں۔ گیس اور بجلی کی مسلسل قلت برداشت کرتے ہیں اور ہر وقت جرائم اور ڈکیتی کے خوف کے سائے میں رہتے ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اس کے باوجود کراچی میں رہنے والے سخت محنت کرتے ہیں، ٹیکس ادا کرتے ہیں اور ملکی معیشت میں اپنا بھرپور کردار نبھاتے ہیں۔ ایسے حالات میں زندگی گزارنا خود ایک بڑی کامیابی ہے۔ ان حالات میں زندگی گزارنے پر کراچی والے اعزاز اور تمغے کے مستحق ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں