loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

یہ سندھ کا پرانا دارالخلافہ حیدرآباد ہے۔ یہاں کی کئی چیزِیں  اس شہرکی    پہچان  ہیں ۔ پکا قلعہ اورشاہی بازار اورٹھنڈی سڑک    اس قدئم شہر کو ممتاز بناتے ہیں ۔جب بھی  روشن دان ،چوڑیاں ، پلہ مچھلی   اور  حاجی ربڑی  کا خیال آتے ہی ہم سب کے زہین میں پہلا نام  حیدرآباد کا آتا ہے۔ لیکن  اب  ایک اور کھانے کی سوغات اس شہر  کو نئی  پہچان دے  رہی ہے ۔ وہ ہے ریشم گلی کا دلہن  پراٹھا۔

حیدرآباد کی ریشم گلی ،قدیم  شاہی بازار کا ہی حصہ ہے ۔ جہاں کی پیچ دار گلیوں سے ہوے ہوئے آپ ایک دم ایک گول داَئرے مین بنے احاطے میں داخل ہو جاتے ہیں ۔ جہاں  کیفے افضل پر حیدرآباد کا مشہور دلہن پراٹھہ  تیار کیا جاتا ہے۔ فیصل کے والد ، حاجی رئیس صاحب  نے دہلی کے ذائقوں اور  منفرد  کھانوں سے اس  کیفے کا آغاز کیا  تھا۔ فیصل کے مطابق ،   اس پراٹھے   کوقیمہ ، کاجو ، انڈے، باربی کیوچکن، کھوئے  اور دیگر  بارہ مصالحوں سے   لذید تر بنایا جا رہا ہے۔ دلہن پراٹھا کیسے بنتا ہے اور اسے دلہن پراٹھا کیوں کہتے ہیں  ؟ یہ ایک دلچسپ کہانی ہے۔جانیں اس ڈیجیٹل اسٹوری میں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں