loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

فیس بک کی پیرنٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے ایسی اے آئی ڈیوائس کا پیٹنٹ دائر کیا ہے جو صارف کی ہنسی، آہ بھرنے، بولنے کے انداز اور دیگر زبانی و غیر زبانی اشاروں کا تجزیہ کرکے اس کی جذباتی کیفیت کا اندازہ لگا سکے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس میں دائر کیے گئے پیٹنٹ میں ایسی اے آئی سے چلنے والی ڈیوائس کی تفصیل بیان کی گئی ہے جو صارف اور اس کے مقام سے متعلق معلومات کا تجزیہ کرتے ہوئے کسی بھی وقت اس کی جذباتی کیفیت کا تعین کر سکتی ہے۔

پیٹنٹ کے مطابق صارف کو اس کی ذاتی جذباتی پیمائش دکھائی جائے گی تاکہ وہ اپنی ذہنی اور جذباتی کیفیت کو بہتر انداز میں سمجھ سکے۔ دستاویز میں مزید کہا گیا کہ مشین لرننگ ماڈل صارف کے زبانی اور غیر زبانی اشاروں کی تشریح کرکے مختلف جذباتی اشاریوں کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں