loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

فیفا ورلڈکپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 2 صفر سے شکست دے دی۔ اسپین کی ٹیم 16 برس بعد ورلڈ کپ  کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

فرانس کے اسٹار کھلاڑی ایم باپے سیمی فائنل میں کوشش کے باوجود اپنی ٹیم کے لیے گول نہ کرسکے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 8 گول اسکور کیے تھے۔

پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے انتہائی جارحانہ انداز سے میچ کا آغاز کیا۔اسپین کی جانب سے پہلا گول پہلے ہی ہاف میں میکیل اوریار زبال نے پنالٹی کک پر 22ویں منٹ میں اسکور کیا۔ یہ ورلڈ کپ میں اُن کا پانچواں گول تھا۔اسپین کی جانب سے دوسرا گول دوسرے ہاف میں پیڈرو پورو نے ایک شاندار کک کے ذریعے 58ویں منٹ میں بنایا۔

اسپین کی ٹیم 16 برس بعد میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔فائنل میں اسپین کا مقابلہ دوسرا سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم ارجنٹینا یا انگلینڈ سے ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل بدھ کی شب بارہ بجے کھیلا جائے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں