loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کے سہولت کار نیٹ ورک کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز کے دفتر کی عمارت پر حملے کے گرفتار سہولت کار نے ہوش ربا انکشافات  کیے ہیں۔ دہشتگردوں کے سہولت کار نے بیان میں بتایا کہ میرا نام قاری بشیر ہے پہلے میں ٹی ٹی اے میں شامل ہوا تھا بعد میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی۔ میں دس سے بارہ بار افغانستان جا چکا ہوں ۔ میں 2025 میں واپس کراچی آیا تھا ۔ میں 2024 میں ٹانک چلا گیا تھا وہاں میری ملاقات ٹی ٹی پی کے کمانڈر نجیب سے ہوئی انہوں نے مجھے کہا کہ آپ افغانستان چلے جاؤ وہاں سعید شاہ نے مجھے نور ولی محسود سے ملوایا ۔ انہوں نے مجھے کراچی میں پولیس ، رینجرز اور فوج کے خلاف کارروائی کے لیے ٹاسک بھی دیا۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ 27 جون کو گلستان جوہر میں واقع رینجرز کیمپ آفس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے بتایا کہ دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے والے اسمگلرز بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں اور حملوں میں شامل افغانستان اور پاکستان میں پورا نیٹ ورک بے نقاب ہو چکا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں