loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

پاکستان میں گڈانی شپ یارڈ پر 8 سال بعد شپ ری سائیکلنگ دوبارہ شروع کردی گئی۔ ری سائیکلنگ کیلئے 7 جہاز لنگرانداز ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میری ٹائم ٹاسک فورس میں شامل این ایل سی اور دیگر اداروں کی کاوشوں سے گڈانی میں شپ ری سائیکلنگ کا آغاز دوبارہ ممکن ہوا اور 8 سال بعد گڈانی شپ یارڈ پر سات جہاز شپ ری سائیکلنگ کیلئے لنگرانداز ہو گئے ہیں۔ ہر ری سائیکل ہونے والا جہاز قومی معیشت میں تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ کرے گا، مکمل فعال ہونے پر گڈانی ملک کی اسٹیل اسکریپ کی 30 فیصد ضرورت پوری کرے گا۔

گڈانی کے 16 میں سے 9 شپ ری سائیکلنگ یارڈز ہانگ کانگ کنونشن کے مطابق اپ گریڈ کیے جا چکے ہیں۔ باقی 7 شپ ری سائیکلنگ یارڈز معائنے کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، حکومت گڈانی میں جدید ٹریٹمنٹ، اسٹوریج اور ڈسپوزل سہولت  بھی قائم کرے گی۔ نئی سہولت سے ساحلی ماحول اور سمندری حیات کے تحفظ کی کوششوں میں مدد ملے گی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں