loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
31-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
31-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور کررہے ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے مزید آپشنز پر غور کر رہے ہیں جن میں آبنائے ہرمز کے قریب واقع ایرانی جزائر پر امریکی زمینی فوج اتارنے کا امکان بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی روز ہونے والی اعلیٰ سطح کی بریفنگز میں صدر ٹرمپ کو سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ زمینی فوجی کارروائی کے مختلف آپشنز پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ٹرمپ کی زیر صدارت سچویشن روم میں ہونے والے اجلاس میں ایران کے خلاف فوجی دباؤ بڑھانے سے متعلق متعدد تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ ان تجاویز میں شدید فضائی حملے، جوہری سرگرمیوں سے منسلک  تنصیبات پر بمباری ،جزیرہ خارگ اور دیگر اہم مقامات پر قبضے کی کارروائیاں جبکہ جوہری پروگرام سے منسلک ٹنل کمپلیکس کو بھی ممکنہ ہدف بنانا شامل ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں