loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
30-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
30-Muharram-1448

ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم جراسک پارک سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف اداکار سیم نیل انتقال کرگئے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق  فلم جراسک پارک میں ڈاکٹر ایلن گرانٹ کے کردار سے شہرت پانے والے سیم نیل 78 برس کی عمر میں نمونیا کی وجہ سے انتقال کر گئے  ان کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ ان کا انتقال آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہوا۔اہل خانہ کے بیان کے مطابق ان کی وفات اچانک اور غیر متوقع تھی۔ سیم نیل 2022 میں خون کے ایک نایاب سرطان میں مبتلا ہوئے تھے تاہم چند ماہ قبل ہی انہوں نے علاج کے بعد سرطان سے نجات حاصل کر لی تھی۔

سیم نیل نے تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط کیریئر میں 150 سے زائد فلموں اور ٹی وی پروڈکشنز میں کام کیا۔ انہیں خاص طور پر جراسک پارک، دی پیانو، دی ہنٹ فار ریڈ اکتوبر اور پیکی بلائینڈرز جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے جانا جاتا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں