loader-image
Karachi, PK
temperature icon 32°C
21-Jul-2026
5-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 32°C
21-Jul-2026
5-Safar-1448

امریکی حکومت نے غیرملکی طلبہ، ثقافتی تبادلے کے تحت امریکا آنے والے افراد اور صحافیوں کے لیے ویزا قوانین میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی محکمہ ہوم سیکیورٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نئے حتمی قانون کے تحت بین الاقوامی طلبہ کے لیے ایف ویزا، ثقافتی تبادلے کے پروگراموں کے تحت امریکا میں کام کرنے کی اجازت حاصل کرنے والے غیرملکیوں کے لیے جے  ویزا اور میڈیا کے نمائندوں کے لیےآئی ویزا کی مدت کے لیے دورانیہ طے کردیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے نئے ضوابط کے تحت، طلبہ اور ایکسچینج ویزا کی مدت چار سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔ صحافیوں کے لیے ویزے کی مدت زیادہ سے زیادہ 240 دن ہوگی۔ چینی شہریوں کے لیے صرف 90 دن ہوگی جبکہ موجودہ قوانین کے تحت یہ مدت کئی برس پر محیط ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ویزا کے رکھنے والے غیرملکی توسیع کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔قبل ازیں غیرملکی طلبہ، صحافیوں اور ثقافتی تبادلوں کے پروگرام کے تحت آنے والے افراد کے لیے جاری ویزے امریکا میں پروگرام یا ملازمت کی مجموعی مدت تک کے لیے دستیاب ہوتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس قانون کا نفاذ فیڈرل رجسٹر میں شائع ہونے کے 60 روز بعد ہوگا جو کانگریس کے جائزے سے مشروط ہے۔ اس اقدام سے بین الاقوامی طلبہ، ایکسچینج ورکرز اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے نئی رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں