loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
31-Aug-2026
17-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
31-Aug-2026
17-Rabi' al-Awwal-1448

وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات پر قابو پانے کے لیے رواں مالی سال بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ  وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے وزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

فیصلے کے تحت گزشتہ تین سال سے خالی تمام آسامیوں کو ختم کر دیا جائے گا جبکہ نئی آسامیوں پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔ اسی طرح رواں مالی سال کے دوران ہر قسم کی سرکاری گاڑیوں کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مشینری اور آلات کی خریداری پر عائد پابندی بھی برقرار رکھی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج اور غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر پابندی بھی بدستور نافذ رہے گی۔وزارت خزانہ کی جانب سے کفایت شعاری کے ان اقدامات سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں