loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

عالمی فٹبال تنظیم ( فیفا) نے اسپین کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا اسپین کے کھلاڑیوں پرتشدد کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق فیفا نے ایک ڈسپلنری اور اخلاقیاتی پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے جو فائنل کی سیٹی بجنے کے بعد پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لے گا۔تحقیقات کے نتیجے میں ملوث کھلاڑیوں یا کوچنگ اسٹاف پر پابندی جبکہ ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

ورلڈ کپ فائنل میں اسپین نے ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد ہاتھا پائی اور تشدد دیکھنے میں آیا۔رپورٹس کے مطابق نہوئل مولینا، لیاندرو پاریدیس، تھیاغو المادا اور معاون کوچ روبرٹو ایالا اس تنازع کا حصہ تھے۔

فیفا پہلے ہی ارجنٹینا کے خلاف ایک اور معاملے کی بھی جانچ کر رہا ہے جس میں سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد کھلاڑیوں نے فاک لینڈ جزائر سے متعلق سیاسی بینر اٹھایا تھا۔ ماضی میں بھی ارجنٹینا کی ٹیم کو نامناسب رویے اور متنازع جشن منانے پر جرمانوں اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں